چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے: شعیب اختر
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کا میزبان تھا اور اختتامی تقریب میں پاکستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی بھارت نے جیت لی ہے، مگر اس میں ایک عجیب سے چیز دیکھنے کو ملی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ یہاں کھڑا نہیں تھا، پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کررہا تھا اور ہمارے ملک کی نمائندگی یہاں نہیں تھی۔اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ کوئی اور ایونٹ میں نمائندگی کے لیے کیوں نہیں آیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کوئی ٹرافی دینے کیوں نہیں آیا۔شعیب اختر نے کہا کہ اس بارے میں سوچیں یہ ایک ورلڈ اسٹیج تھا اور یہاں پر آپ کو ہونا چاہیے تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی ممبر کو یہاں نہیں دیکھا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کی میزبانی کی تھی اور ہمارے بورڈ کی ہی کوئی شخصیت نہیں تھی، یہ ٹھیک نہیں تھا اس بارے میں آپ کو سوچنا چاہیے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔