چیمپئنز ٹرافی: ورون دھون کے وکٹ لینے کی ویڈیو وائرل، مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران وردن دھون کی ’’وکٹ‘‘ لینے کی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
بھارتی اداکار ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھارت کی مخالف ٹیم نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کررہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’چونکہ انٹرنیٹ پر بہت مزا آرہا ہے تو میں نے بھی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیلی جرسی پہنے لڑکے اور دوسرے ورون کے لیے اتوار کو چمکنے کےلیے آل دی بیسٹ۔ چلو انڈیا‘‘۔
View this post on InstagramA post shared by VarunDhawan (@varundvn)
اداکار ورون دھون کے بھارتی مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کی حقیقت یہ ہے کہ اداکار نے بھارتی بولر کے چہرے پر اے آئی کے ذریعے اپنا چہرہ لگادیا ہے۔
اداکار کی اس شرارت کے پیچھے گزشتہ دنوں کا وہ واقعہ ہے جب چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی اسپنر ورون چکرورتی کے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کی وکٹ لینے پر پرجوش مداحوں نے غلطی سے اس کا کریڈٹ ورون دھون کو دے دیا تھا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم کےلیے سب سے بڑا خطرہ ٹریوس ہیڈ تھے، جنہیں ورون چکرورتی نے اپنی شاندار بولنگ سے آؤٹ کردیا۔ لیکن جیسے ہی ہیڈ کی وکٹ گری، بھارتی مداحوں نے انسٹاگرام پر اداکار ورون دھون کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دینا شروع کردی۔
ایک مداح نے ورون دھون کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’ورون بھائی، ٹریوس ہیڈ کی وکٹ لینے پر بہت بہت شکریہ!‘‘ اس پر ورون دھون نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ’’جادوئی اسپنر ہوں، کیا کریں!‘‘
ورون دھون نے مداحوں کی اس غلطی کو درست کرنے کے بجائے خود بھی مذاق کا حصہ بن کر لطف اٹھایا، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ انہوں نے اپنے جادوئی اسپن کا دعویٰ کرتے ہوئے مداحوں کو ہنسایا اور ان کی غلطی کو مزید یادگار بنادیا۔
اپنے اسی مذاق کو جاری رکھتے ہوئے اداکار ورون دھون نے فائنل سے پہلے اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ہوئی اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اداکار کی شیئر کی گئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کئی دلچسپ تبصرے کیے گئے اور انھیں ’’جادوئی اسپنر‘‘ اور ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا گیا۔
ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’’فائنل میں دھول چٹا دینا‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکار ورون دھون ورون دھون نے کرتے ہوئے
پڑھیں:
کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔