Express News:
2025-08-06@00:59:56 GMT
لاہور؛ 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور:
16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واراں گجراں کے علاقے میں ایک لڑکی کی خودکشی کرنے کی اطلاع پر ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئی، جہاں گھر سے لڑکی پہلے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔
لاش کی شناخت اریبہ ولد اشتیاق عمر 16 سال سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش
فائل فوٹواسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔