پٹس برگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )امریکی ریاست پنسلوانیا میں لنکاسٹر کاﺅنٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا امریکی نشریاتی ادارے” سی این این“ کے مطابق مینہیم ٹاﺅن شپ فائر کے سربراہ اسکاٹ لٹل نے بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر سہ پہر 3 بج کر 18 منٹ پر مینہیم ٹاﺅن شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا اسکاٹ لٹل کے مطابق جہاز میں 5 افراد سوار تھے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ پارکنگ میں گرنے سے تقریباً ایک درجن کاروں کو نقصان پہنچا ہے ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی عمارت کو کوئی ساختی نقصان نہیں پہنچا اور زمین پر موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا جائے وقوعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کا ملبہ شعلوں اور سیاہ دھوئیں کی لپیٹ میں ہے اسکاٹ لٹل کے مطابق آگ پر پانی کی وافر مقدار کا استعمال کرتے ہوئے قابو پا لیا گیا ہے.

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کرے گی جو جنوری میں فضائی حادثے اور ملک بھر میں متعدد طیاروں کے حادثات کے بعد پیش آیا ہے فلاڈیلفیا میں 31 جنوری کو ایک طبی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں تمام 6 مسافر اور زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا. نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بتایا کہ وہ بھی تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے اور حادثے کے مقام پر ایف اے اے کے تفتیش کاروں کی طرف سے جمع کردہ دستاویزات اور ابتدائی جانچ کا جائزہ لے گا ایئر ٹریفک کنٹرولر کے ساتھ ریڈیو گفتگو میں پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کا دروازہ کھلا ہوا تھا کنٹرولر نے پائلٹ کو حادثے سے چند لمحے پہلے کھینچنے کی ہدایت کی.

فلائٹ اویئر کے مطابق طیارے کو لنکاسٹر ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا جو جائے حادثہ کے شمال میں واقع ہے اور اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی جانب جا رہا تھا پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ریاست پنسلوانیا کی پولیس مقامی فرسٹ رسپانڈرز کی مدد کر رہی ہے دولت مشترکہ کے تمام وسائل دستیاب ہیں کیونکہ ردعمل جاری ہے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا برائن پیکن نے” سی این این“ کو بتایا کہ یہ بہت اونچائی پر تھا لیکن پھر یہ بائیں طرف گرنے لگا اور اچانک اس نے بائیں طرف مڑتے ہوئے زمین کی جانب چھلانگ لگا دی.

برائن پیپکن نے بتایا کہ وہ ریٹائرمنٹ سینٹر کی پارکنگ کی طرف بھاگے جہاں انہوں نے طیارے کے کاک پٹ کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھا ایسا محسوس ہوا جیسے 500 ڈگری پر تندور کھول دیا گیا ہو انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے مقام پر بہت گرمی تھی میں قریب آ رہا تھا خدا سے دعا کر رہا تھا کہ کچھ بھی نہ پھٹے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے بتایا کہ گر کر تباہ کے مطابق

پڑھیں:

چین کا نئے J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے نے امریکی بحریہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

بیجنگ: امریکا طویل عرصے سے اپنی بحری افواج کے ذریعے دنیا میں جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے رکھنے والا واحد ملک تھا، لیکن اب چین نے بھی پہلا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-35 اپنی بحریہ میں شامل کر لیا ہے جو امریکی بحری طاقت کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے۔

چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی (PLAN) نے J-35 فائٹر جیٹس کے دو یونٹ حاصل کر لیے ہیں، جو طیارہ بردار جہازوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں طیارے پرواز کرتے دکھائی دیے، جن کے نمبر 0011 اور 0012 ہیں۔

یہ طیارے چینی نیوی کے موجودہ طیارے J-15B کے ساتھ پرواز کر رہے تھے، اور ان پر بھی ’شارک مارکنگز‘ موجود تھیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ اب چینی نیوی کا حصہ بن چکے ہیں۔

چین نے شمالی ضلع شینبی میں ایک 2 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر کا بڑا پلانٹ بنایا ہے، جہاں ہر سال 100 J-35 طیارے تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ چین کے اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ امریکی نیوی کو جلد ٹکر دینے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

فی الحال امریکا کے پاس 11 نیوکلیئر پاورڈ ایئرکرافٹ کیریئرز ہیں، جب کہ چین کے پاس دو – لیاؤننگ اور شینڈونگ – فعال ہیں، جبکہ تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز "فوجیان" سمندری تجربات سے گزر رہا ہے۔ چوتھا کیریئر "ٹائپ 004" جوہری توانائی سے چلنے والا ہوگا۔

جون 2025 میں، چین کے دو کیریئرز لیاؤننگ اور شینڈونگ نے پہلی بار بحرالکاہل میں مشترکہ جنگی مشقیں کیں، جسے ماہرین امریکہ کے لیے ایک "سخت پیغام" قرار دے رہے ہیں۔

And even closer both PLAN Naval Aviation J-35. pic.twitter.com/l0JtBDyT0h

— @Rupprecht_A (@RupprechtDeino) July 20, 2025

دوسری جانب امریکا کا F-35C لڑاکا طیارہ پہلے ہی کئی طیارہ بردار بحری جہازوں پر تعینات ہے، جن میں یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی شامل ہے۔ اس نے نومبر 2024 میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اپنی پہلی جنگی کارروائی انجام دی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • امور ریجن میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا
  • سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک
  • روس کا مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • روس کا مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک
  • روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا
  • چین کا نئے J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے نے امریکی بحریہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی