دہشت گردی کا مقدمہ ؛ پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی سوات کے ایم پی اے علی شاہ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔
ایم پی اے علی شاہ کو ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسکیوشن نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے علی شاہ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم ایم پی اے علی شاہ کو دوبارہ 11 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوات سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی شاہ کو میں پی
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔