ناک میں انگلی ڈالنے کی عادت نے شہری کو ہنگامی سرجری روم میں پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ایک چینی شخص جو اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرنے کا عادی تھا، پر حال ہی میں ایمرجنسی سرجری انجام دی گئی جب اس نے اپنی ناک میں ایک شریان کو زخمی کردیا۔
اس شخص کے عجیب و غریب کیس کو اس کی بیوی نے ایک مختصر پوسٹ کی شکل میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اس امید پر کہ اس خراب عادت میں مبتلا دوسرے افراد کو روکا جاسکے۔
ژیانگیانگ شہر سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو ہمیشہ اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرتے رہنا پسند تھا۔
خواہ وہ کھڑا ہو، بیٹھا ہو یا بستر پر لیٹا ہو، وہ ہمیشہ اس عادت سے محظوظ ہوتا تھا۔
ایک دن وہ حسب معمول اپنی ناک میں انگلی ڈال کر ناک صاف کررہا تھا کہ اس نے لاشعوری طور پر ایک شریان زخمی کردی جس کی وجہ سے ناک سے شدید خون بہنے لگا اور اسے روکنا ناممکن ہوگیا۔
اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایمرجنسی میں اس کی سرجری کی گئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنی ناک میں
پڑھیں:
راکیش روشن کی گردن کی اچانک سرجری، اب حالت کیسی ہے؟
معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں۔
انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروایا تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔
View this post on InstagramA post shared by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9)
سرجری کے بعد بھارتی فلمساز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ فُل باڈی چیک اپ کے دوران انہیں معلوم ہوا کے ان کی گردن سے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں 75 سے بھی زیادہ بلاک تھیں اس لئے انہوں نے فوری سرجری کروائی۔
واضح رہے کہ گردن کی اینجیو پلاسٹی ایک کم تکلیف دہ طبی عمل ہے، جو ان افراد پر کیا جاتا ہے جن کی گردن کی شریانوں میں رکاوٹ یا تنگی پائی جتی ہے خاص طور پر وہ شریانیں جو دماغ کو خون پہنچاتی ہیں۔
اس طریقہ کار کا مقصد فالج یا عارضی فالج (منی اسٹروک) کے خطرے کو کم کرنا ہوتا ہے، جو شریانوں میں تنگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔