کل کون کونسے مقامات پر بجلی بند رہے گی ؟ جانیےمکمل شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بجلی بند رہے گی۔برقی لائنوں کی دیکھ بھال اورمرمت کے سلسلے میں کل 11مارچ کو صبح7بجے سے دوپہر11بجے تک عائشہ گرڈ سے فیڈرز:عائشہ سپننگ،ڈی ایچ کیوہسپتال،غزنی روڈ،حبیب کالونی،ہاؤسنگ کالونی،خان کالونی،میراج پارک،مجاہد نگر،نیشنل فلور مل،قیوم پورہ،رحمت کالونی،رائل لیدر،سرگودھا روڈ،طارق فلوٹ،بھائی پھیرو گرڈ سے فیڈرز:ایشیا فیڈ،بھگیانہ کلاں،بھائی پھیرو1،بگ برڈ،چوہدری ڈیری،دیوان فاروق،ڈائنامک،فارس کمبائن،گلشن ٹیکسٹائل،حاکم،جمبر،کوٹ ماجھی،نوولٹی،سہارنکے،شبیر پیپر،شاہ پور،ٹرائیٹکس،یونائیٹڈ آٹو،زمیر ٹیکسٹائل،زیفائر،چک65 گرڈ سے فیڈرز:افضل سپننگ،ایلکوٹ،ایسٹرن2،خالد شفیق،کوہ نور لومز،پولی پیک،رائیونڈ2،ریشما،روشن پیکجز،سیزن فوڈ،چوچک گرڈ سے فیڈرز:ایل پلاٹ،دیپالپور گرڈ سے فیڈرز:بابا فرید،بصیر پور،بھائی راؤ کے،ڈولہ پختہ،فرید کوٹ،جے ایس کے،کندووال،خلیل آباد،منچاریاں،مول موسیٰ،مصطفیٰ آباد،راؤ افضل،راؤ اجمل،راؤ قیصر،ڈیفنس گرڈ سے فیڈرز:مدینہ پارک،ڈی ایچ اے فیز8 گرڈ سے فیڈرز:ایکس پارک ویو2،غازی آباد گرڈ سے فیڈرز:نشاط کالونی،سسٹم انٹرنیشنل،ہیرا گرڈ سے فیڈرز:ایلکوٹ،مانگا منڈی گرڈ سے فیڈرز:احسن یونس،اے ایل ٹیکسٹائل،علی گڑھ،علی حق،ایشیا سپننگ،ڈالڈا،ڈی ڈبلیو پی،ایچ ایس پولی،اظہار سٹیل،لیئر ہوزری،مانگا حتار،مانگا ٹاؤن،مانگا1،نانو دوگر،سروس کوہ نور،شمس،ایلکوٹ،پی ایف سی،روپالی،سٹائل،پنجاب سمال انڈسٹریز گرڈ سے فیڈرز:بھائی کوٹ،ہائی ٹیک،کماس،پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن گرڈ سے فیڈرز:ابوظہبی پیلس،ایگریکس ٹاؤن،ایڈن آباد،ایدھی روڈ،گریٹ یومی،اتحاد ٹاؤن،پنجاب یونیورسٹی فیز1،پنجاب یونیورسٹی2اے اینڈ بی،سی اینڈ ڈی،شیر شاہ2،رائیونڈ گرڈ سے فیڈرز:امین پورہ،عزیز،بابلیانہ،بھٹی کاٹن،دین ٹیکسٹائل،ایسٹرن سپننگ،ہائیر،امپریل پینل،جمال پورہ،جیا بگا،کالو کھارا،خالص فائبر،مٹہ،مے فیئر،معیذ ٹیکسٹائل،نیو راؤ خان والا،نثار سپننگ،رائیونڈ سٹی،راجہ جھنگ،راؤ خان والا،راوی،روبی،سورج کاٹن،تبلیغی مرکز،رستم گرڈ سے فیڈرز:الجنت،بن قاسمفیض پور،فضل حق،علم دین،عرفات پارک،جیا موسیٰ،خاکی،ملک پارک،ملت ٹریکٹر،میراج پارک،مصطفیٰ آباد،راوی آٹو،شریف اینڈ سنز،یوسف پارک،سبزہ زار گرڈ سے فیڈرز:جعفریہ کالونی،کوٹ محمدی،شاہ فرید،سید پور گرڈ سے فیڈرز:چوبر جی پارک،نواں کوٹ سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرڈ سے فیڈرز
پڑھیں:
ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ ، لیدر کا آغاز پیرس میں ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ اور لیدر ورلڈ پیرس 2025، کا آغاز پیر 15 ستمبر سے پیرس–لے بورجے ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگیا۔ تین روزہ عالمی ٹیکسٹائل جدت اور سورسنگ کا یہ سلسلہ 17 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں فیشن سپلائی چین سے وابستہ صنعت کار اور پیشہ ور افراد شریک ہو رہے ہیں۔اپنے 57 ویں ایڈیشن میں داخل ہوتے ہوئے یہ میلہ سورسنگ، رجحانات کی جانچ اور صنعتی تعاون کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس سال کے فارمیٹ میں فیبرک سپلائرز اور گارمنٹس مینوفیکچررز کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا گیا ہے تاکہ عالمی خریداروں کے لیے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ملک کے لئے اس سال کی ایک اہم بات 23 پاکستانی کمپنیوں کی بھرپور شمولیت ہے جو ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور پائیدار مصنوعات کی وسیع رینج پیش کر رہی ہیں، جو پاکستانی ہنرمندی اور معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایک خصوصی اقدام کے طور پر سات پاکستانی کمپنیاں، جنہیں پائیدار طریقوں کے لیے جی آئی زیڈ کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے، ”سسٹین ایبل پاکستان پویلین” میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔ پاکستان دونوں بڑے حصوں میں نمائندگی کر رہا ہے: یونائیٹڈ امپریکس، نو رگارمینٹس اور وائی میٹرکس ، ٹیکس ورلڈ میں جبکہ اپیرل سورسنگ میں ایک مضبوط لائن اپ موجود ہے، جن میں شامل ہیں: ایجیلیٹی ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ، برلی ٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، اے مجید اینڈ سنز، گالف اینڈ اسپورٹس، ایس ایچ زیڈ ٹیکسٹائلز، اسپائیکی انٹرنیشنل، زیفیرز ٹیکسٹائل، کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، ایم جی اپیرل لمیٹڈ اور دیگر۔ یہ بھرپور نمائندگی عالمی ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔نمائش کے پہلے دن پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ اور سلمان احمد چوہدری، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر نے نمائش کے احاطے کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری اداروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور تجارتی روابط کے فروغ پر بات چیت کی۔ سی ای او، جمشید اپیرل ایم جمشید انور نے کہاکہ آغاز کافی اچھا رہا ہے، 2–3 خریداروں سے ملاقات ہوئی اور معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ امید ہے کہ آج اور اگلے دنوں میں مزید گاہک ملیں گے۔ سینئر منیجر گارمنٹس، آدم جی انٹرپرائزز حمد صادق کندر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب تک سب اچھا ہے، کچھ سنجیدہ وزیٹرز سے ملاقات ہوئی ہے اور آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں مزید مثبت نتائج کی توقع ہے۔1,300 نمائش کنندگان 35 سے زائد ممالک، بشمول چین، بھارت، ترکیہ، کوریا، بنگلہ دیش اور پاکستان سے شریک ہیں، جو موجودہ سورسنگ منظرنامے کی تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔ ایونٹ کا ایوانٹیکس ایریا پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی فیشن میں جدت کے ساتھ ایک جدید پہلو شامل کرتا ہے۔ٹیکس ورلڈ پیرس 2025 نہ صرف عالمی تخلیقی صلاحیت اور تجارتی مواقع کو سراہتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان جیسے ممالک جدت، دیانتداری اور اعلیٰ معیار کے ذریعے فیشن کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔