اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی(ویب ڈیسک ) اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نگار چوہدری کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے ویڈیو اور آواز کا فرانزک کروانے کی بھی ہدایت کردی ۔ عدالت نے نگار چوہدری کو تفتیشی کے پاس پیش ہو کر آواز ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کر دی۔
دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہاکہ پانچ ویڈیو ہمارے پاس آئیں، یہ ویڈیو مختلف چینلز کو دی گئیں،
یہ ویڈیو نگار چوہدری نے اپ لوڈ نہیں کیں۔عدالت اسکی عبوری ضمانت کنفرم کرے۔
مزیدپڑھیں:سینیٹر ثانیہ نشتر کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نگار چوہدری عدالت نے
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے اے ٹی سی منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی ذاتی حاضری آئینی اور قانونی حق ہے، ملزم کو قانونی حقوق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس میں صرف بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنا امتیازی سلوک ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی ہو گا۔
عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور فریقین سے 19 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔