اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا ہے، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیح نہیں ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے وفاق کو خبردارکیا، دریائے سندھ سے نہریں نکلنے کے یکطرفہ فیصلے پربات کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ صدر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس پالیسی کو سپورٹ نہیں کرینگے، صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس متنازع منصوبے کو ترک کریں۔
مزیدپڑھیں:مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت۔۔!پی ٹی آئی نے بڑاقدم اُٹھالیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عوامی مسائل بلاول بھٹو

پڑھیں:

وفاق و صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکیں، اپوزیشن کا کوئی باضابطہ اتحاد نہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا۔ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں غزہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملین مارچ ہوگا۔پاکستانی عوام خاص طور پر تاجر برادری مالی طور پر جہاد میں شریک ہوں۔  دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومتیں چاہے وفاق میں ہو یا صوبے میں، وہ عوام کے مسائل کے حل اور امن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔  اگر صوبوں کا حق چھینا جاتا ہے تو ہم صوبوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپنے پلیٹ فارم سے میدان میں رہے گی۔  اپوزیشن کا اب تک کوئی باضابطہ کوئی موثر اتحاد موجود نہیں لیکن ہم باہمی رابطے کو برقرار رکھیں گے تاکہ کہیں پر بھی جوائنٹ ایکشن کی ضرورت پڑے تو اس کے لئے راستے کھلے ہیں اور فضا ہموار ہے۔ مائنز اینڈ منرلز بل خیبر پی کے میں پیش کیا جاتا ہے اور بلوچستان میں پیش کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں ہمارے کچھ پارلیمانی ممبران نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ ان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے اور ان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے اگران کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو انکی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم کی یقین دہانی پر شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو
  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • بھارت کے خلاف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، پیپلز پارٹی
  • متنازع کینالوں کے برعکس نیا پروجیکٹ، جس میں حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں
  • وفاق و صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکیں، اپوزیشن کا کوئی باضابطہ اتحاد نہیں: فضل الرحمن
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
  • عوام سے ناراض پرویز خٹک نے سیاسی سرگرمیاں کا آغاز کردیا، ’کسی کا کوئی کام نہیں کروں گا‘
  • پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان