اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونین بار کا نتن یاہو کے حکم پر مستعفی ہونے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
شِن بیت نے 7 اکتوبر کے حملے کی اپنی تحقیقات جاری کیں، جس کے بعد حکومت نے کہا کہ بار نے انٹیلی جنس معلومات کا غلط اندازہ لگایا اور ایک گمراہ کن سوچ میں پھنسے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونین بار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بار نے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں تو انہیں خود برطرف کرنا ہوگا۔ ملاقات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئی اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا نیا سیکیورٹی ایجنسی سربراہ مقرر کیا جائے گا یا نہیں۔
صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو ایک نئے شِن بیت سربراہ کی تقرری کا پورا اختیار حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شِن بیت چیف کو حکومت نامزد کرتی ہے، نہ کہ موجودہ قائم مقام سربراہ۔ ایک جمہوری ملک میں ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔ شِن بیت نے اس دعوے کی تردید کی کہ رونین بار اپنے جانشین کا تعین کرنا چاہتے ہیں۔ ایجنسی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شِن بیت کے سربراہ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ اپنے جانشین کا تقرر کریں گے۔ دہائیوں سے یہ روایت رہی ہے کہ ایجنسی کے نائب سربراہ کو اس عہدے کے لیے زیر غور لایا جاتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کا ہوتا ہے۔
اسرائیلی چینل نے رپورٹ کیا تھا کہ بار نے کہا تھا وہ صرف اس وقت مستعفی ہوں گے جب غزہ میں موجود تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے گا۔ شِن بیت نے 7 اکتوبر کے حملے کی اپنی تحقیقات جاری کیں، جس کے بعد حکومت نے کہا کہ بار نے انٹیلی جنس معلومات کا غلط اندازہ لگایا اور ایک گمراہ کن سوچ میں پھنسے رہے، یہ کہ حماس اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی سے بچنا چاہتی ہے، اور انہوں نے یہ بھی تصور کیا کہ اگر اسرائیل غزہ کو ایک مثبت معاشی ماحول فراہم کرے تو وہاں طویل مدتی استحکام ممکن ہو سکتا ہے۔ بیان میں شِن بیت چیف پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے حملے کی رات وزیراعظم کو بیدار کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، جو کہ ایک انتہائی بنیادی اور ضروری فیصلہ تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیتن یاہو ش ن بیت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے انکار
اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی سے تفتیش کے لئے آمد ہوئی، نیکا کی 3 رکنی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایاز خان ہیں ٹیم کا تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل کا یہ دوسرا دورہ تھا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، تحقیقاتی ٹیم 2 گھنٹے تک جیل میں موجود رہی۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم عمران خان کا پیغام لے جانے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔