بلاور کٹھوعہ میں تین افراد کی پُراسرار ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا گیا، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بلاور ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ میرا ڈپٹی وہاں جانے کا ارادہ رکھتے تھے اور پولیس کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا، لیکن انکی رہائشگاہ کے باہر اضافی فورس تعینات کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے آج اسمبلی میں گلمرگ فیشن شو اور بلاور کٹھوعہ میں تین افراد کی پُراسرار موت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گلمرگ میں فیشن شو ایک نجی ہوٹل میں ایک نجی کمپنی کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا، جس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا اور دعوت نامے خفیہ طور پر تقسیم کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ پروگرام رمضان کے مقدس مہینے میں نہیں ہونا چاہیئے تھا، لیکن میری رائے میں ایسا کوئی بھی ایونٹ کسی بھی وقت نہیں ہونا چاہیئے۔ بلاور ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ میرا ڈپٹی وہاں جانے کا ارادہ رکھتے تھے اور پولیس کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا، لیکن ہفتہ کی شام ان کی رہائشگاہ کے باہر اضافی فورس تعینات کر دی گئی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب نائب وزیراعلٰی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ملی تو قائد حزب اختلاف کو کیونکر جانے دیا گیا۔ عمر عبداللہ نے بلاور قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہوئے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قبل ازیں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بلاور ہلاکتوں، گلمرگ میں منعقدہ فیشن شو اور ایم ایل اے بنی ڈاکٹر رمیشور سنگھ کے ساتھ بدسلوکی پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی حکومتی بینچوں کے اراکین، کانگریس اور عام آدمی پارٹی (AAP) کے ایم ایل اے نے ان معاملات پر تشویش کا اظہار کیا اور وضاحت طلب کی۔ ایم ایل اے بنی ڈاکٹر رمیشور سنگھ ایوان کے وسط میں پہنچ کر اپنے ساتھ ہوئی بدسلوکی پر انصاف کا مطالبہ کرنے لگے، تاہم اسپیکر کے کہنے پر وہ اپنی نشست پر واپس چلے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے کرتے ہوئے نے کہا کہ
پڑھیں:
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کیجانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانیوالی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے، جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔