لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔  60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ سپر سیڈر کے استعمال سے دھان کی فصل کی باقیات کو زمین میں ہی مکس کر دیا جاتا ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 10ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر سپر سیڈر کے ذریعے گندم کے اگاؤ میں بہتری آئی ہے۔ سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی فصل کے لئے کھاد اور بیج کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوئی۔ سپر سیڈر حاصل کرنے والے کاشتکار دیگرکسانوں کو کرائے پر سروسز فراہم کریں گے۔ تیسرے مرحلے کے لئے65ہارس پاور کے ٹریکٹرکے مالک کاشتکار سپر سیڈر کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کاشتکارگھر بیٹھے آفیشل ویب سائیٹ www.

agripunjab.gov.pk سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ درخواست فارم متعلقہ ایگریکلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ دفاتر میں بھی دستیاب ہیں۔ کاشتکاروں کی مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے ٹال فری نمبر0800-17000 بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایگری کلچر میکانائزیشن سے پنجاب کی زراعت میں جدت کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔سپرسیڈر کے استعمال سے دھان کی باقیات جلانے کے واقعات کا سدباب ہو گا۔پنجاب کے کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔ کاشتکار کے لئے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔صنعت وتجارت کا فروغ بھی بہترکاشتکاری سے مشروط ہے۔ ’’کسان خوشحال ……پنجاب خوشحال‘‘محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ کسان کارڈ،سپر سیڈراور دیگر پروگرام سے پنجاب میں فصلوں کی پیداوار ریکارڈ میں واضح اضافہ نظر آئے گا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور سیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا اور کہا کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کو شعور آ گیا ہے عوام اب صرف مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہتے ہیں۔ اکانومی بہتر ہونے سے حالات بہتر ہو رہے ہیں لوگوں کو یہ بھی سمجھ آ گئی ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی، بد تہذیبی کے کلچر کو پروان چڑھایا، اب خود اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے خود بدتمیزی، بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر اب ختم ہو رہا ہے اس کلچر نے اپنا وقت پورا کر لیا ہے اب جلد ختم ہو جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپر سیڈر کے مریم نواز کے لئے گیا ہے

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر تنقید
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال