عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کرایوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ایم ایل ون منصوبے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ریاستی اداروں کا قومی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، زاہد بختاوری ،عابد بختاوری اور بختاوری فیملی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممبران پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف، ضیاء اللہ شاہ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ،صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی،چیئرمین فائونڈر گروپ طارق صادق،گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزسہیل الطاف،کونسل ممبران عبدالرئوف عالم،خالد جاوید،خالد اقبال ملک،زبیر احمد ملک،اعجاز عباسی،سابق صدور شکیل منیر،سردار یاسر الیاس،صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز اویس ستی،گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز ملک شاہد غفور پراچہ، گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاصی محمد اکبر ،چیرمین جہلم چیمبر راجی طلعت محمود ،اسلام آباد کی مارکیٹوں کے صدور اور بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد، امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم ’سکھز فار جسٹس‘ نے وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمشنر کو نشانہ بنانے والا پوسٹرخالصتان تحریک سے وابستہ اس گروپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ جمعرات کو قونصلیٹ پر دھاوا بولے گا، اس گروپ نے ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستانی نژاد کینیڈین جو اسی دن قونصلیٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنا دورہ مؤخر کریں۔
اس سلسلے میں جاری ایک پوسٹر میں بھارت کے حال ہی میں تعینات ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کی تصویر پر ہدف کا نشان لگایا گیا ہے، گروپ نے الزام لگایا ہے کہ قونصلیٹ خالصتان حامیوں کی سرگرمیوں پر جاسوسی اور نگرانی کر رہا ہے۔
جاسوس نیٹ ورک کا الزام
اپنے بیان میں گروپ نے کہا کہ 2 سال قبل، 18 ستمبر 2023 کو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ہرپریت سنگھ نِجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے کردار کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
’2 سال گزر جانے کے باوجود بھارتی قونصلیٹ جاسوسی اور نگرانی کے ذریعے خالصتان ریفرنڈم مہم چلانے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: مودی کو کینیڈا میں ہزیمت کا سامنا، سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاج کرکے دنیا کے سامنے رسوا کردیا
گروپ کے مطابق اس کے ارکان شدید خطرے میں ہیں۔ حتیٰ کہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کو نِجر کے بعد قیادت سنبھالنے والے اندر جیت سنگھ گوسل کے بطور گواہ تحفظ کا انتظام کرنا پڑا۔
گروپ کا کہنا ہے کہ یہ گھیراؤ کینیڈین سرزمین پر جاسوسی اور دھمکیوں کے خلاف جواب طلبی کا مطالبہ ہوگا۔
بھارت کی وزارت خارجہ یا وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا اندر جیت سنگھ گوسل بھارت بھارتی قونصلیٹ جاسوسی خالصتانی تنظیم سکھز فار جسٹس فنڈنگ کینیڈا ہرپریت سنگھ نِجر وینکوور