فروغ معیشت کی مبضوط بیناد رکھ دی ‘ وزیرخزانہ ،ملکی کیلئے ایک پیج پر ہیں : گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی‘ ملاقات میں اقتصادی ترقی‘ چیلنجز ‘ زراعت کے شعبے کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا فروغ معیشت کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔ پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، معیشت کی بحالی میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ گزشتہ سال پیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کے فروغ میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کی معیشت کو سیلاب سے 500 ارب روپے کا نقصان ہوا: احسن اقبال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
بھینیاں میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے، سیلاب کے نتیجے میں پنجاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی جبکہ 4.3 فیصد زرعی رقبہ اور 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔
احسن اقبال کے مطابق حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا ہے تاہم حکومت اس بار بیرونی امداد یا قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دے گی، کشکول کو خدا حافظ کہیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2025 کے سیلاب نے ہمیں ایک بار پھر یہ دکھایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے، آج کی تقسیم صرف ریلیف سامان کی فراہمی نہیں ہے، یہ یکجہتی اور امید کا پیغام ہے۔
دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ شدید سیلابی صورتِ حال سے 4 ہزار 700 دیہات متاثر ہوئے اور 104 افراد جاں بحق ہو چکے، آج چاروں صوبوں کے زرعی محکموں کا اجلاس بلایا ہے۔
مزید برآں کل سے مون سون کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
Post Views: 7