Daily Mumtaz:
2025-08-03@05:24:30 GMT

پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پانچ میچز کی سیریز میں مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس ماہ ہونیوالی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپینز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔

لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

کیوی اسکواڈ میں اش سوڈھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ
کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے،
میٹ ہینری کو آخری دو میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فن ایلن، جمی نیشم اور ٹم سائفرٹ کے علاوہ مچ ہے، زیک فوکس، ٹم رابن سن، ڈیرل مچل اور مارک چیپمین بھی کیوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 16 سے 25 مارچ تک ہوں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے

پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے زیڈ ٹین ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کر لیے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا کہ چینی ادارے ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ نے پہلی بار اپنے Z-10 اٹیک ہیلی کاپٹر کو فروری 2024 میں سنگاپور ایئر شو کے دوران ملک سے باہر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔
رائٹرز کے مطابق اس وقت تک پاکستان اس ماڈل کا واحد معروف برآمدی خریدار تھا، تاہم شو میں کسی فروخت کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، اور بعد ازاں مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں نئے شامل کیے گئے Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کی نمائش بھی دیکھی، رپورٹ میں ہیلی کاپٹرز کی تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مؤثر نظام کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کی جدیدیت میں ایک اہم قدم ہے، جو اس کے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بناتی ہے اور ممکنہ دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔
2021 میں، ڈیفنس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ چین نے پاکستان میں اپنے Z-10 ہیلی کاپٹرز میں سے 3 آزمائشی طور پر بھیجے تھے، مگر وہ پاکستانی حکام کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور واپس بھیج دیے گئے تھے۔
تاہم، آسٹریلیا کے سابق دفاعی اتاشی برائن کلاوگلے نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ پاکستان آرمی چینی Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کا جائزہ لے۔
ریڈیو پاکستان نے مزید کہا کہ یہ جدید، ہر موسم میں کام کرنے والا پلیٹ فارم دن اور رات کے وقت درستگی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید ریڈار سسٹمز اور ایڈوانسڈ الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس Z-10ME، فوج کی فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا غزہ میں خونریزی کا نیا سلسلہ: ایک دن میں 111 شہید، بھوک سے مزید اموات ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت؛ آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی، سیریز برابر
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ گرین شرٹس کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
  • پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے
  • نیوزی لینڈ میں معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ 14 رنز سے شکست دے دی۔
  • پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کا 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا
  • ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا