اسٹیٹ بینک نے معاشی استحکام کا حکومتی بیانیہ مسترد کردیا، مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پشاور:
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت کے معیشت استحکام بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی معاشی استحکام کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے خود اعتراف کیا ہے کہ زیادہ درآمدات اور کمزور مالیاتی آمد کی وجہ سے بیرونی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کمزور مالیاتی آمد اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث بیرونی کھاتے پر دباؤ کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
معاشی استحکام و ترقی کے لیے لاہور چیمبر کی کوششی جاری ہے ِ، فہیم الرحمن سہگل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے آمنہ رندھاوا کی سربراہی میں ویمن انٹرپنیورز ، عصمت اللہ خان نیازی کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ، لالہ یاسر کی سربراہی میں ٹرک ٹرالرز ایسوسی ایشن ، مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور چودھری افتخار بشیر کی سربراہی میں پاکستان گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔