—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

عبوری ضمانتوں کے حوالے سے سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

عدالت نے اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں 15 اپریل تک توسیع کی ہے۔

9 مئی، مراد سعید، اعظم سواتی، وائق قیوم عباسی، زبیر خان نیازی اشتہاری قرار

لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید.

..

دورانِ سماعت پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔

واضح رہے کہ پراسکیوشن کی جانب سے ان ضمانتوں کی منسوخی کے لیے پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا چکا ہے۔ 

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عبوری ضمانتوں اعظم سواتی

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس، غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی، بعدازاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی راہنما شاندانہ گلزار ورکرز سےی اظہارِ یکجہت کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ ورکرز کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں یکم اگست تک توسیع
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک
  • عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • پرتشدد ریلی کیس:عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتیں منظور
  • پرتشدد ریلی کیس: عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی ضمانت منظور
  • غداری اور جاسوسی پر سعودی شہری کو سزائے موت
  • غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی ، مزید 23 فلسطینی شہید
  • مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا کوئی فوجی حل نہیں (بلاول بھٹو)
  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • 26 نومبر احتجاج کیس، غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری