غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنےکا موقع آ چکا ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

 بیجنگ :”چین کی جانب سے وسعت اور کھلے پن میں تسلسل اور استحکام ہے، جو غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے بہت اہم ہے، اور یہی  ہمارا  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنے کا اعتماد ہے۔

” ڈنمارک کی ایک معروف بائیو کمپنی نووونیسس  گروپ کے ایشیا پیسیفک ریجن کے نائب صدر وانگ چھونگ نے چین کے دو اجلاسوں  کی جانب سے جاری کردہ پالیسی پیغامات پر گہری توجہ دی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ چین میں وانگ  چھونگ جیسے غیر ملکی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے لئے چین کے دو اجلاسوں پر توجہ مرکوز کرنا ایک لازمی مشق ہے۔ 2024 کے اختتام تک ، چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے  اداروں کی تعداد 1.

239 ملین سے زیادہ  رہی ، اور استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت  20.6 ٹریلین یوآن رہی ہے۔ 2024 میں ، چین میں نامزد سائز سے  بالا غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے صنعتی اداروں کا منافع   نامزد سائز سے بالا  چینی  صنعتی اداروں کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ  رہا ۔رواں سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ، “اعلیٰ سطحی کھلے پن کو بڑھانا اور غیر ملکی تجارت اور  سرمایہ کاری کو فعال طور پر مستحکم کرنا” 2025 میں چینی حکومت کے دس بڑے کاموں میں سے ایک ہوگا۔ ٹیلی کمیونیکیشن، طبی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں میں پائلٹ منصوبوں کو وسعت دینے سے لے کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں اضافے کی ترغیب دینے،

 مختلف  شعبوں میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ قومی سلوک کی مؤثر طور پر ضمانت دینے اور مارکیٹ اور قانون  پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے تک، رپورٹ میں تجویز کردہ پالیسی اقدامات حال ہی میں جاری کردہ “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” کے مطابق ہیں، اور اس سے واضح طور پر  بتایا گیا ہے کہ

 چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مزید مواقع سامنے آئیں گے۔یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار چین میں وسیع سرمایہ کاری کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔اس کے بنیادی عوامل میں ، ایک سپر بڑے پیمانے کی مارکیٹ، ایک مکمل اور موثر پیداوار اور سپلائی چین سسٹم، ایک مسلسل بہتر جدت طرازی کا ماحول، اعلیٰ معیار کے ٹیلنٹ کی مناسب فراہمی، اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب، وغیرہ شامل ہیں ۔چین میں گہری دلچسپی دونوں فریقو ں کے لیے فائدہ مند ہے اور اب  صحیح وقت  آ چکا ہے ۔ 

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ چین میں

پڑھیں:

سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ

چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر سے گفتگو میں کامرام ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وفود کے تبادلے اور دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفرااسٹرکچر، ہائی ویز، پانی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر شوڑو کے میئر نے گورنر سندھ کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ نسل کشی: “یونی لیور” کی خاموشی پر بین اینڈ جیری کے شریک بانی مستعفی
  • سعودیہ پاکستان جارح کے مقابل “ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک”‘ سعودی وزیر دفاع
  • اسرائیل: اینٹی میزائل ہائی پاور لیزر سسٹم “آئرن بیم” کامیابی سے آزما لیا گیا
  • فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور “را” کی موجودگی ناقابل قبول
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان