تیزرفتارموٹر سائیکل سوارجرمانوں اور چالان کیلئے کمرکس لیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
علی ساہی: اوور سپیڈنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ماہ لاہور میں 8 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جبکہ صوبہ بھر میں 12 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں 900 سے زائد اور صوبہ بھر میں 1600 سے زائد اوور سپیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے اور سپیڈ گن مشین کا استعمال اس حد رفتار کو مانیٹر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ سپیڈ چیکنگ کیمروں کا استعمال حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائیوں سے حادثات میں واضح کمی آئی ہے۔
ایجوکیشن ونگ کے ذریعے ٹریفک قوانین سے متعلق عوام میں آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کردہ چالان میں نوجوان عمر حیات کو قاتل قرار دیا گیا ہے اور اس کے 164 کے تحت اعترافی بیان کا حوالہ بھی شامل ہے۔
راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل پراسیکوشن کی دو رکنی ٹیم چالان کی جانچ پڑتال کرے گی۔
اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع ہوگا، جس کے بعد متعلقہ جج کے روبرو ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو عمر حیات نامی لڑکے نے دوستی نہ کرنے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔