امریکی فوج کے تیل بردار ٹینکرسے بحری جہاز کی ٹکر ‘دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )شمال مشرقی انگلینڈ کے قریب امریکی فوج کے لیے جیٹ فیول لے جانے والے ایک ٹینکر کو کنٹینر بردار بحری جہاز نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عملے کے ارکان دونوں جہازوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، حادثے میں 32 افراد زخمی ہوگئے ہیں.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر جہاز نے اسے تیز رفتاری سے ٹکر ماری جس سے اس کا کارگو ٹینک پھٹ گیا اور ایندھن سمندر میں بہنا شروع ہوگیا میری ٹائم سیکیورٹی کے 2 ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی بدنیتی پر مبنی سرگرمی یا دیگر عناصر کے ملوث ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے. مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 32 افراد کو ایمبولینسوں کے ذریعے طبی امداد فراہم کی گئی لیکن دوپہر تک صرف ایک شخص ہسپتال میں زیر علاج رہا تاہم اس حادثے سے ماحولیاتی نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے یارکشائر وائلڈ لائف ٹرسٹ کے ڈائریکٹر آف آپریشنز مارٹن سلیٹر کا کہنا ہے کہ ایسٹ یارکشائر کا ساحل سمندری پرندوں کی محفوظ اور اہم کالونیوں کا مسکن ہے جن میں پفن اور گینٹ بھی شامل ہیں. گرین پیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے اثرات کا انحصار کئی عوامل پر ہوگا جن میں ٹینکر میں لے جائے جانے والے تیل کی مقدار اور قسم، دونوں بحری جہازوں میں کتنا د ایندھن موجود ہے اور اس میں سے کتنا پانی شامل ہوا ہے جبکہ سمندر ی اور موسمی حالات بھی اس بات کا تعین کرنے میں اہم ہوں گے کہ کسی بھی قسم کا رساﺅ کس طرح برتاﺅ کرتا ہے. یو ایس لاجسٹک گروپ ”کراﺅلی“ کی زیر ملکیت ”اسٹینا امیکولیٹ‘ ‘نامی ٹینکر ”جیٹ اے ون“ فیول لے جا رہا تھاکہ اسے پرتگالی مال بردار جہاز ”سولونگ“ نے ہل کے قریب لنگر انداز ہوتے ہوئے ٹکر ماردی اسٹینا ٹینکر امریکی حکومت کے اس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ضرورت پڑنے پر مسلح افواج کو ایندھن فراہم کرنا ہے. امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ٹینکر پیر کو امریکی بحریہ کی ملٹری سی لفٹ کمانڈ کے لیے مختصر مدت کے چارٹر پر تھا ہنگامی ٹیموں نے پیر کی صبح ایک ہیلی کاپٹر، فکسڈ ونگ ہوائی جہاز، لائف بوٹس اور آگ بجھانے کی صلاحیت رکھنے والے قریبی بحری جہاز بھیجے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بحری جہاز
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932