آئی ایم ایف بجلی کی قیمتوں میں کمی پر راضی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بجلی نرخوں میں کمی پرعالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نےگرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کےساتھ فیصلہ کرنےکااختیار دے دیا گیا، جبکہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 سے 2 روپےتک کمی کی جاسکتی ہے.قیمتوں میں کمی کاحتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہوسکےگا۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی دور کیے بغیر بہتری نہیں لائی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے آئیسکو، فیسکو، گیپکو کی نجکاری کے لیے نومبر 2025 تک کا پلان شیئر کیاگیا۔مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نجکاری سے قبل ٹیرف، بیلنس شیٹ کو کلیئر کیاجائےگا، نجکاری سے قبل ڈسکوز کےلیے 17پیشگی اقدامات کومکمل کیاجائےگا، جبکہ سیکنڈ فیز میں میپکو، لیسکو اور حیسکوکی نجکاری کی جائےگی، اس کے علاوہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی خلاف ورزی پر بھی آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس پر عالمی بینک اور آئی ایم ایف وفد کا سیشن آج متوقع ہے، جبکہ گورننس پرمذاکرات کے لیے عید کے بعد آئی ایم ایف کاایک اوروفدآسکتاہے۔ذرائع کے مطابق آج ایف بی آر، ایگریکلچر انکم ٹیکس، پراپرٹی سیکٹر ٹیکس پر بات چیت ہوگی، جبکہ ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرضہ کنٹرول کرنے پر اہم مذاکرات آج ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
فیصل آباد ، چینی کی سرکاری قیمتوں پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے چینی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا دائرہ کار وسیع اور تیز کیا جائے گا۔غیر قانونی گیس ریفلنگ،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر قائم غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلاتفریق کارروائی سمیت شہر میں بھکاریوں کیخلاف نتیجہ خیزمہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل عدیل، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران نے ٹاسکس پر عملدرآمد اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہا کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور گداگری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
انہوں نے سول ڈیفنس کی حالیہ اچھی کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراؤں پر حادثات کی روک تھام بڑا چیلنج ہے جس کے موثر کنٹرول کیلئے ٹریفک پولیس،ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی مشترکہ حکمت عملی اپنائے۔