خام اسٹیل مارکیٹ میں کارٹل بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق، خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا اور مل کر نرخ طے کرتے رہے۔کمپٹیشن کمیشن کے مطابق، گزشتہ تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمت میں 146,000 روپے فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ دونوں بڑے سپلائرز کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پر بھی باہمی گٹھ جوڑ پایا گیا۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح شواہد حاصل ہوئے، جو مارکیٹ میں غیر منصفانہ کاروباری رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔کمپٹیشن کمیشن نے کہا ہے کہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہر قسم کے گٹھ جوڑ کو ناکام بنایا جائے گا اور آزادانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں خام اسٹیل گٹھ جوڑ
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔