دنیا میں فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر 20 شہروں میں سے 19 ایشیا میں موجود ہیں۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق 2024 میں دنیا کے 13 آلودہ ترین شہر بھارت کے تھے، 4 شہر پاکستان، ایک چین اور ایک قازقستان کا تھا۔دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں ایشیا سے باہر واقع شہر افریقی ملک چاڈ کا دارالحکومت N’Djamena ہے۔تحقیق میں چاڈ کو دنیا میں فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ملک بھی قرار دیا گیا۔سوئٹزرلینڈ کے فضائی معیار جانچنے والے ادارے آئی کیو ائیر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا  کہ ان تمام شہروں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار سے کہیں زیادہ خراب تھا۔اس تحقیق کے لیے فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم 2.

5) کی مقدار کو دیکھا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کسی علاقے میں پی ایم 2.5 کی سالانہ اوسط 5 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ہونی چاہیے۔فضائی آلودگی کے یہ ننھے ذرات اگر زیادہ مقدار میں ہو تو نظام تنفس میں ورم بڑھاتے ہیں جبکہ گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق ان ذرات سے کینسر، فالج، بانجھ پن یا ہارٹ اٹیک جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق بھارت کا صنعتی شہر Byrnihat دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے جہاں پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار میں عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے 25 گنا سے زیادہ ریکارڈ ہوئی۔نئی دہلی کو مسلسل چھٹے سال دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت قرار دیا گیا جہاں فی کیوبک میٹر پی ایم 2.5 کا اجتماع 91.8 مائیکرو گرام ریکارڈ کیا گیا۔مگر مجموعی طور پر فضائی آلودہ سے متاثر ممالک کی فہرست میں بھارت تیسرے سے 5 ویں نمبر پر چلا گیا۔چاڈ پہلے جبکہ بنگلا دیش اور پاکستان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر آلودہ ترین ممالک قرار پائے۔رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی صحت کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے نتیجے میں ایک فرد کی اوسط عمر میں ڈھائی سال تک کی کمی آتی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آلودہ ترین شہر فضائی آلودگی پی ایم 2 5 سے زیادہ کے مطابق دنیا کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

تحریک انصاف کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک کارکن کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی: راجہ بشارت کو پولیس نے رہا کردیا

راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے 5 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ایک ملزم کو بری کیا اور 7 کو سزا سنائی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو تین مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف
  • روزانہ 7 ہزار قدم پیدل چلنا بیماریوں کو دور رکھتا ہے، تحقیق میں انکشاف
  • دیرپا کیمیکل سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تحقیق
  • شیخ حسینہ کی 2024 میں فورسز کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے کی آڈیو کال پکڑی گئی
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • شوگر کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا معمول کیا ہوسکتا ہے؟
  • پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • 2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
  • دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں میں اردو کا نمبر کونسا ہے؟