اب تک صرف ہالی وڈ کی فلموں نے ہی دنیا بھر میں 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔مگر اب پہلی بار ایک ایشیائی فلم نے یہ منفرد سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور یہ کوئی بالی وڈ یا بھارتی فلم نہیں بلکہ چین کی ایک کارٹون یا انیمیٹڈ فلم ہے۔جی ہاں واقعی نی زہا 2 نامی چینی فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور 3 سے 9 مارچ کے دوران 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ڈالرز کا بزنس کیا۔اس طرح اس کی مجموعی آمدنی 2.

04 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔یہ پہلی ایشیائی اور انیمیٹڈ فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔اس سے قبل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آؤٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔29 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے والی فلم مجموعی طور پر 7 ویں فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔یہ فلم متعدد ممالک میں آئندہ ہفتوں میں ریلیز ہوگی تو اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں یہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور ایوینجرز انفٹنی وار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔نی زہا 2 ابھی 2025 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی ہے اور امکان یہی ہے کہ یہ ریکارڈ سال کے اختتام تک اسی کے پاس رہے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب ڈالرز سے کا بزنس کیا سے زیادہ ہے اور

پڑھیں:

پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا
  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمٹ فنڈ پاکستان کے لیے موسمیاتی موافقت کے منصوبے کی منظوری
  • آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!