وزیراعلیٰ پنجاب کا سکول ایجوکیشن کے لئے” سی ایم ایجوکیشن کارڈ “ متعارف کرانےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء) پنجاب میں فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے” سی ایم ایجوکیشن کارڈ “ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرز کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔
5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68 ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا۔(جاری ہے)
سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلبہ کے لئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار سے پانچ لاکھ 23 ہزارہوگئی۔
پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میٹرک ٹیک کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ٹیکس بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت کا ریکارڈ ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کیا گیا۔ سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں سکولوں کے سامنے روڈ ز پر زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت پر سختی عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ مارچ میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر کتابوں کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔سرکاری سکولوں کے پانچ اساتذہ برٹش کونسل کے تعاون سے سکاؤٹ لینڈ کا مطالیاتی دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بلال حسین، وقاض احمد، جہانگیر احمد اور یاسمین صادق کو مبارکباد دی۔تین اضلاع میں سکول میل پروگرام کامیابی سے جاری ہے، بچوں کی جسمانی نشونما میں بہتراور حاضری میں اضافہ ہوا۔مظفرگڑھ،راجن اورڈی جی خان میں سکول میل پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 361050سے بڑھ کر 416247ہوگی۔مظفرگڑھ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں طلبہ کو ملک پیک کے چار کروڑ پیکٹ دیئے گئے۔نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔وزیر ایرلی چائلڈہوڈ نے ایجوکیشن سنٹر میں بچوں کی تعداد 250سے بڑھ کر1200کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر میں داخلے کوسراہا اور قابل تقلید قرار دیا۔وزیراعلیٰ بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ساڑھے 12ہزار انٹرنی بھرتی کیے جائیں گے۔ سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ لاکھ 68ہزار سے زائد امیدوروں کی درخواستیں جمع کرائی۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد چند ماہ میں 35 نئے کلاس رومز اور 459 کی تعمیر و مرمت مکمل ہوگی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں 110نئے ٹائلٹ بن گئے، 2762 کی تعمیر و مرمت کی گئی۔158سکولوں کی باونڈری وال اور واٹر سپلائی 1389 واٹر پمپ بھی نصب ہوئے۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نئی اور جدید ترین کمپیوٹر لیب بنائی گئیں۔میٹرک ٹیک پنجاب کے 2 ہزار سکولوں میں 2لاکھ 35ہزار طلبہ کے داخلے ہوئے ۔ پہلی مرتبہ میٹرک لیول پرایگر یکلچر سیشن، فیشن ڈیزائن، ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی پڑھائی جائے گی۔پنجاب بھر میں سی ای او، ڈی ای او اور ایجویشن افسروں کو 287آسامیوں کی تعیناتیوں کا عمل مکمل ہوا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم نے تمام ایجوکیشن افسروں کے انٹرویو خود کیے۔ سرکاری سکولوں میں ایلو مینائی کے تعاون سے نئے گراؤنڈز، بلڈنگز اور کلاس رومز بنیں گے۔ پنجاب بھر میں ”ایک پودا، استاد کے نام پروگرام“ کے تحت 20لاکھ پودے لگائے گئے۔ پنجاب بھر میں پانچ سال کے دوران مرحلہ وار 30ہزار کلاس رومز،600ایلیمنٹر ی اور 400 ہائی سکول بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔ طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔ ویژن کے بغیر اخراجات فنڈز ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ شعبہ تعلیم میں انقلابی اور اختراعی آئیڈیاز کی ضرور ت ہے۔ ” پڑھائیں نہ پڑھائیں تنخواہ مل جاتی ہے“ کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آؤٹ سورسنگ کے بعد مریم نوازشریف نے سرکاری سکولوں سکولوں میں پروگرام کے سکولوں کی میں سکول کی ہدایت کی تعداد سے بڑھ کے تحت کے لئے
پڑھیں:
لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اراضی پر قبضے چھڑانے کے لئے سالوں سے عدالتوں کے چکر لگانے والے سائلین کے لئے ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا۔ خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90کے اندر اندر کرنے پابند ہو گا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں نئے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی قائم کرنے پراتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں نئے نظامِ انصاف کے تحت عدالت جانے سے پہلے ہی نجی جائیداد پر قبضہ کا ایشو ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی حل کرے گی۔ برسوں سے لوگ عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کو پنجاب میں برق رفتار انصاف کی فراہمی کے لئے ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90دن میں کرے گی۔ 6 رکنی ضلعی تصفیہ کمیٹی کا کنونیئر ڈپٹی کمشنر ہو گا جبکہ ڈی پی او اور دیگر حکام بھی شامل ہونگے۔ اجلاس میں 30دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کیس کے فیصلے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے کے پابند ہوں گے۔ اجلاس میں عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے قبضہ چھڑانے کے لئے پیرا فورس کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کاجائزہ لیا گیا۔ شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ریکارڈ اور سوشل میڈیا لائیو سٹریمنگ کی تجاویز پر غورکیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔ جس کی ملکیت، اسی کا حق ہے قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ عام آدمی کے لئے چھوٹی سی جائیداد یا اراضی کل کائنات ہوتی ہے اور مافیا اس پر قبضہ کر لیتا ہے۔ جبکہ پنجاب کے لئے امن کا ڈیجیٹل حصار تیار ہو چکا ہے۔ پنجاب میں کسی کاروبار، کسی جماعت یا کسی فرد واحد کو کسی کام کے لئے بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی معاونت کرنے والے عناصر پنجاب حکومت کے سخت شکنجے میں ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پھر سے واضح کر دیا کہ صوبے بھر میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کیلئے لاؤڈ سپیکر پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر کے 65 ہزار سے زائد آئمہ کرام کے وظائف کیلئے جلد اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد کی تزئین و آرائش و بحالی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتویں غیر معمولی اجلاس میں امن و قانون کی نئی سمت طے کی گئی۔ امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا سخت ترین نفاذ ہو گا۔ پنجاب میں لاؤڈ سپیکر سے نفرت یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے اب قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ سوائے فتنہ پرستوں اور انتہا پسند سوچ والے عناصر کے پنجاب میں کسی مذہبی جماعت پر کوئی پابندی نہیں۔پنجاب میں مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی پنجاب حکومت مکمل سرپرستی کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے عوام کے جذبہ تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔ مریم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فیصل آباد ڈویژن کے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں، سیاسی منظرنامے اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹرینز نے وزیراعلیٰ کی بے لاگ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اْس کے دروازے پر ملے یہی میرا وعدہ نہیں، مشن اور عزم ہے۔