بھارت؛ چمپیئنزٹرافی میں فتح کا جشن منانے والوں کو سر منڈھوا کر گلیوں میں کیوں پھرایا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
BHOPAL:
بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع دیواس میں پولیس نے چمپیئنزٹرافی میں ٹیم کی کامیابی پر مبینہ طور پر بدترین جشن منانے والے افراد کو سزا کے طور پر سر منڈھوا کر گلیوں میں پھرایا۔
بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کشیدگی پھیلانے اورپولیس پر حملے کے الزام میں مذکورہ نوجوانوں کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کی دفعات لگائیں، جس کے تحت کسی بھی ملزم کو 12 ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ان نوجوانوں کے سر منڈھایا اور انہیں گلیوں میں گھماتے رہے اور انہیں رات کو دیر تک جشن منانے کی سزا دی۔
مزید بتایا گیا کہ ان نوجوانوں کو پولیس نے اپنی حراست میں گلیوں میں گھمایا جبکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی گیاتری راجے پوار نے دیواس کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) پونیت گیہلوٹ سے اسی معاملے پر ملاقات بھی کی ہے۔
رکن اسمبلی نے بتایا کہ یہ نوجوان ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بھارت کی جیت کا جشن منا رہے تھے، وہ عادی مجرم نہیں ہیں اور انہیں سرعام اس طرح گھمانا مکمل طور پر غیرمنصفانہ عمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس پی سے ملاقات کے دوران موجود ان کے اہل خانہ نے پولیس کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور ایس پی نے معاملے کی انکوائری کا یقین دلایا ہے۔
ایس پی پونیت گیہلوٹ نے کہا کہ اتوار کو رات گئے ہونے والے جشن اور پیر کو پیش آنے والے واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تعین کیا جائے گا کہ آیا گرفتار افراد اس واقعے میں ملوث بھی تھے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ایس پی جیوئیر سنگھ بھاڈوریا کو مقررہ 7 روز میں انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور جو بھی اس معاملے کے ذمہ دار ہیں ان کو مناسب سزا دی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارت کی ٹیم نے دبئی میں نیوزی لینڈ کو4 وکٹوں سے شکست دے کر چمپیئنزٹرافی جیت لی تو دیواس میں بڑے پیمانے پر جشن منایا جا رہا تھا۔
بتایا گیا کہ پولیس اسٹیشن کے انچارج اجے سنگھ گجر کی سربراہی میں پولیس نے چند نوجوانوں خطرناک انداز میں جشن منانے سے روکا تو تصادم ہوگیا اور نوجوانوں نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں وہاں سے واپس جانے پر مجبور کیا۔
مزید بتایا گیا کہ نوجوان اس قدر اشتعال میں آگئے تھے کہ ان میں سے کئی نوجوانوں نے پولیس کی گاڑی کا پیچھا کیا اور پتھراؤ کیا۔
بعد ازاں پولیس نے 10 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں جبری طور پر گنجا کرکے گلیوں میں گھمایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلیوں میں اور انہیں پولیس نے ایس پی ہے اور
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔