کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔
شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، موسمیات نے بڑی خبر سنادی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)26اپریل سے01 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزجبکہ 27 سے30اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہوئی۔استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 47، سبی ، جیکب آباد 46، دادو ،تربت،لاڑکانہ ،اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا