جعفر ایکسپریس: چند گھنٹے بعد دیکھیں، دہشتگرد کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر اور سینیئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد پاکستان کے مجرم اور دشمن ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں سے براہ راست نبرد آزما ہے، جب سے جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ہ، جن لوگوں کو وہاں پہنچنا تھا وہ پہنچ گئے ہیں، مقامی عہدیداروں سے لے کر آرمی چیف تک سب وہاں رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس یرغمالیوں سے چھڑوانے کے لیے آپریشن جاری، 54 مسافروں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم یہاں بیٹھ کر واویلا شروع کردیں تو وہاں آپریشن کو کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس وقت وہاں آپریشن ہورہا ہے، اس لیے ابھی میڈیا میں بیان بازی اور واویلے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کو مکمل ہونے دیں، اس کے بعد پوری تفصیلات دی جائیں گی، جن مجرموں نے یہ مذموم حرکت کی ہے چند گھنٹے بعد دیکھیں وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے اب تک ایک سو سے زائد یرغمالیوں کو چھڑا لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹرین میں 400 کے آس پاس مسافر سوار تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
jaffar express بلوچستان جعفر ایکسپریس ٹرین حملہ سبی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان جعفر ایکسپریس ٹرین حملہ جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود
فائل فوٹو۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔