حارث رؤف نے نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کرکے نام بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کرکے نام بھی بتا دیا۔ قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع ساتھی کرکٹرز شاداب خان اور شاہین آفریدی نے دی اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ یہ پڑھیں: حارث رؤف اور مزنا مسعود کے ہاں ننھے مہمان کی آمد اب انسٹاگرام پر حارث رؤف نے بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں دعا چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام ’محمد مصطفیٰ حارث‘ رکھا ہے۔ حارث رؤف کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے واضح رہے کہ حارث رؤف کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ 24 دسمبر 2022 کو نکاح کے بندھن میں بندھے جبکہ اُن کی رخصتی 2023 جولائی میں ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔