احتجاج کیس، شبلی فراز، سلمان اکرم، لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اے ٹی سی اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت لطیف کھوسہ، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔