نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر ریلوے کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا اور جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمّت کی۔ لیاقت بلوچ نے زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، تاہم عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ لیاقت بلوچ نے  ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کو بھی فون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔۔۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیرِاعظم کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات، پاکستان کے معاشی امکانات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • ٹرمپ کا ‘اے آئی ایکشن پلان’ کا اعلان، کیا امریکا چین کی مصنوعی ذہانت میں ترقی سے خوفزدہ ہے؟
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • وائٹ ہاؤس کا نیا اے آئی پلان: ضوابط میں نرمی، جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار
  • پاکستان مسئلہ فلسطین کیلئے اصولی موقف اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار