جعفر ایکسپریس حملہ،بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر بھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا حسب روایت جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں بھارت کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا کیوں کہ بغیر تصدیق کے معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے ، جس کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر بھی اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھارتی میڈیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ایک جانب جہاں بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بدنام زمانہ ایجنسی را اور عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلا نے میں مصروف ہیں، وہیں مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکانٹس بھی بھرپور طریقے سے اس کا حصہ بن رہے ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے بریک کی، جسے بھارتی اکاونٹس نے فوری پھیلایا ۔ بھارتی ٹی وی چینلز حسبِ روایت اے آئی سے بنی ویڈیوز، پرانی ویڈیوزاور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔جعفر ایکسپریس پر حملے کی جعلی ویڈیو بھارتی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکانٹس بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں ۔
مخصوص سیاسی جماعت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔دفاعی ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے بریک ہوئی، جسے پی ٹی آئی اور بھارتی اکاونٹس نے پھیلایا۔ مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، اس کی عبارت بی ایل اے اور راکے آلہ کار لکھ رہے ہیں۔ پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاوں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پر حملے پی ٹی آئی سوشل میڈیا مخصوص سیاسی جماعت بھارتی میڈیا میں مصروف بی ایل اے رہے ہیں کے ساتھ

پڑھیں:

پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے

سرینگر(نیوز ڈیسک) پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے، مودی سرکار حملے میں ہلاک افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھا رہی؟ مارے جانے والے نام نہاد دہشتگردوں کی لاشیں کہاں ہیں؟

مودی کا گودی میڈیا ایک خاتون کی فوٹو شاپ تصویر نشر کر رہا ہے، فوٹو شاپ تصویرمیں ایک مرد لیٹا ہوانظر آرہا ہے، خون کہاں ہے؟ جس وقت حملہ ہوا۔

’’را‘‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا شروع کیا، حملے اور ’’را‘‘ سے جڑے سوشل میڈیا پراپیگنڈے کی ٹائمنگ پر بھی سوال اٹھتا ہے، بھارتی فوج کی اتنی سخت سکیورٹی میں ایساحملہ کیسے ہوسکتا ہے؟

جب کوئی مغربی یا امریکی اعلیٰ عہدیدار بھارتی دورے پر ہوتے ہیں تو اس دوران ہی ایسے واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں؟ مودی سرکارفالس فلیگ حملے میں پاکستانی مداخلت کے ثبوت دنیا کو کیوں نہیں دکھا رہی؟

مودی سرکارثبوت کے طور پر آلات، ٹریس کالز، تصویری یا ویڈیو شواہد سامنے کیوں نہیں لارہی؟

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • پہلگام حملہ: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب
  • پہلگام حملہ: پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا شیطانی پروپیگنڈا بے نقاب
  • مقبوضہ کشمیر پہلگام میں سیاحوں پر حملہ اوربھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا، دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
  • پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے
  • پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
  • مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ ،حسبِ روایت بھارتی میڈیا  نے من گھڑت  اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا