جعفر ایکسپریس پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جعفر ایکسپریس پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کے، جنکو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، بازیاب کروا لیا گیا ہے، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے۔دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے سے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہیدمسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات کچھ دیر میں مطلع کر دی جائیں گی۔
افطار کے چٹخاروں کیلئے جان داﺅ پر مت لگائیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا
خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،جس میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن سمیت اٹھارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاگیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی لاہور،منڈی بہائوالدین،خوشاب،بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ، نارووال،پاک پتن،بھکرمیں کی گئیں،انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق دہشتگرد پنجاب کے ایک شہرمیں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا،رواں ماہ میں4601 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد گرفتارکیے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدکریم علی رضامحمد عزیزمحمد علی،ہاشم ،نور الامین سلیم ،صدام وغیرہ کے نام سے ہوئی۔دہشت گردمختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔