پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں اس کی دستیابی ختم ہوگئی ہے۔ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں ٹاپ ویرینٹ کی بکنگ بند کردی تھی، جس کے بعد افواہوں نے جنم لیا تھا کہ اب دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی بند کی جا سکتی ہے۔
پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی 11 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پاکستان میں 2014 میں متعارف کرائی گئی ویگن آر نے ایندھن کی بچت کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی، ابتدائی طور پر اسے تین ویرینٹس میں متعارف کرایا گیا تھا، جن کی اس وقت قیمتیں درج ذیل تھیں۔
وی ایکس آر: 10 لاکھ 49 ہزار روپے
وی ایکس ایل: 10 لاکھ 89 ہزار روپے
یہ گاڑی 17-2016 میں پاکستان میں اوبر اور کریم کی سروسز کے دوران بے حد مقبول ہوئی، کیونکہ اس کی اندرونی جگہ اور ایندھن کی بچت نے ڈرائیورز کی توجہ حاصل کی۔
بعد ازاں وی ایکس ویرینٹ کو بند کردیا اور 2020 میں ایک نیا ٹاپ آف دی لائن AGS (آٹومیٹڈ گیئر شفٹ ٹرانسمیشن) ویرینٹ متعارف کروایا گیا، جس میں ایئر بیگ شامل تھا، اور اس کی قیمت 18 لاکھ 90 ہزار روپے رکھی گئی۔
اب سوزوکی ویگن آر کی بکنگ روکنے کے فیصلے نے نئے ماڈل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم پاک سوزوکی کے ایک نمائندے نے واضح کیاکہ متبادل کے لیے فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم اگلے 2 سے 3 سال میں نیا ماڈل آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :کرن اشفاق کا بے باک مشورہ: “ماماز بوائے کبھی اچھا شوہر نہیں بن سکتا!”
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاک سوزوکی ہزار روپے ویگن آر کی بکنگ
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔
مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔