جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور بخیر و عافیت ہے اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سےبات کر رہے ہیں اور اپنی خیریت سے آگاہ کر رہے ہیں۔
ڈرائیور بتا رہے ہیں کہ اللہ نے کرم کیا ہے اور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں تاہم اب ان کی بخیر و عافیت ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی مکمل کرلیا ہے اور تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام یرغمال مسافروں کو رہا کردیا گیا تاہم آپریشن سے پہلے 21 مسافر شہید ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس رہے ہیں ہے اور
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔