بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
نیب سندھ بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اب بحریہ ٹاؤن کراچی کا کیا بنے گا؟
بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار کمرشل پلاٹس منجمد کرنے کا لیٹر جاری کر دیا گیا۔
ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی طرف سے جاری لیٹرمیں کمرشل پلاٹ کو فوری منجمد کرنے کا حکم صادر کیا گیا۔
مزید پڑھیے: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں۔
نیب کے مطابق بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے بھی شواہد اکٹھے کرلیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحریہ ٹاؤن پلاٹس منجمد بحریہ ٹاؤن کراچی بحریہ ٹاؤن کراچی کی پراپرٹی منجمد کراچی ملک ریاض.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن کراچی کراچی ملک ریاض بحریہ ٹاؤن کراچی
پڑھیں:
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے، گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اور بیجا لوڈ پر 10 ای چالان جاری کیے گئے۔ مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر 28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔