کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ مدد علی کے نام سے کی گئی۔
گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر ایکس 4 نواز شریف پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلی بار حکومت، اسٹیبلشمنٹ اکٹھی تو کچھ لوگوں کو تکلیف: محسن نقوی
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر کہا کہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں۔ سکھر میں پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہنڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں کہ آصف زرداری کو بطور صدر ہٹایا جا رہا ہے اور نئی ترمیم لائی جارہی ہے؟ اس پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ میری درخواست ہے کہ دو دن سیاست نہ کریں تو بہت اچھی بات ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پر بالکل یقین نہ کریں، بعض لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے کیوں ہیں۔ سب اکٹھے ہیں اس لیے جن لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا سندھ کے اضلاع شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ کے حالات کی اطلاع وفاقی حکومت کو نہیں ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ہے اور جس طرح کے پی میں دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے، ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کر لیں گے۔ ڈاکوؤں کا بندوبست وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں مل کریں گی۔