یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی تردید کردی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارت خارجہ نے ایوان کو تحریری جواب میں یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی تردید کردی۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی، یو اے ای میں بعض پاکستانی جعلی ڈگری، ڈپلومے جمع کرانے اور ویزا مدت سے زائد قیام سمیت سیاسی و مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
جعفر ایکسپریس حملہ، آئی ایس پی آر کی تفصیلات، اب آگے کیا ہوگا؟ ویڈیو
تحریری جواب میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں بعض پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے نہ مناسب استعمال میں ملوث پائے گئے ہییں ، ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے تحریری جواب حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے، ساتھ وزارتی و انڈر سیکرٹری سطح پر معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پانچ سالہ ویزا کا اعلان کیا ہے، ویزہ کیلئے رائونڈ ٹرپ ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، جائیداد کی ملکیت کا ثبوت اور 3 ہزار درہم کی پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارتی ناظم الامورکی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش دینے کیساتھ تحریری فیصلوں سے آگاہ کیا
اسلام آباد: بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پرآگاہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی جو تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔
دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
بھارتی ڈیفنس، نیول اور ایئر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے اور پاکستان بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے اور سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے، واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے متعلق بھی انتباہ جاری کیا۔ ،
علاوہ ازیں پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی خبردارکر دیا جبکہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات کا بھی عندیہ دیا۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، فیصلے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔