لاہور(نیوز ڈیسک )عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیانجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹی فکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہیں قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ؂ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ماہ مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کے بجائے 20مارچ کو ادا کی جائیں گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی 20مارچ کو کی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

موسم ابرآلود، پنجاب بھر میں بارشیں کب ہوں گی، تاریخ سامنے آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کو کی تنخواہیں نوٹی فکیشن کرنے کا کا نوٹی مارچ کو

پڑھیں:

کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے، نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026ء تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نادرا عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری زیادہ تر خدمات اپنے موبائل فون کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
  • سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا پرانا نظام بحال
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹی فکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کیخلاف ملازمین کا سڑکوں پر آنے کا عندیہ