بہاولپور میں پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
بہاولپور میں جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے کار سے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔
بہاولپور میں ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی مسافر خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔