دورۂ نیوزی لینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گٸی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔
قومی اسکواڈ آج آرام کرے گا، کل مقامی وقت کے مطابق 1 بجے پریکٹس کرے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی اسکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کے لیے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم برطانیہ سے نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔
شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر وہاں سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
وزیراعظم چار روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ بھی ہوا۔