پاکستان کی مدد سے صومالیہ میں جدید شناختی کارڈ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور صومالیہ کے درمیان جدید شناختی نظام میں تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں نادرا کے ایک وفد نے صومالیہ کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نادرا نے بڑا اقدام کرتے ہوئے صومالیہ میں شناختی نظام کی تشکیل میں اہم کردار کیا اور پاکستان کی مدد سے صومالیہ میں جدید شناختی کارڈ سسٹم متعارف کرادیا گیا۔

نادرا نے صومالیہ کو جدید شناختی کارڈ پرسنلائزیشن مشینیں فراہم کر دیں، پاکستان اور صومالیہ کے درمیان شناختی نظام میں قریبی اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جدید شناختی کارڈ صومالیہ میں

پڑھیں:

شامی صدر نے ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرادیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شام کے صدر احمد الشرع نے دمشق کے صدراتی محل میں ایک تقریب کے دوران ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرا دیا، اس موقع پر بڑے شہروں کے چوراہوں پر جشن کا سماں تھا۔

یہ اعلان ملک میں بعث پارٹی کی حکمرانی کے کئی دہائیوں بعد ایک نئی سیاسی مرحلے میں منتقلی کے دوران کیا گیا، صدر احمد الشرع نے اس نشان کو ”متحدہ، ناقابل تقسیم شام“ کی علامت قرار دیا۔

احمد الشرع نے کہا، ”آج ہم جو شناخت متعارف کروا رہے ہیں، وہ شام کے نئے تاریخی مرحلے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نشان سنہری عقاب سے متاثر ہے، جو طاقت، عزم، تیز رفتاری، درستگی اور جدت کا مظہر ہے،“سنہری عقاب نے پہلے کے نشان ہاک کی جگہ لے لی ہے اور اس کے اوپر تین ستارے ہیں جو عوام کی آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس کے پانچ دم کے پر شام کے پانچ جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، شمال، مشرق، مغرب، جنوب اور مرکز، جبکہ اس کے 14 پروں کے پر ملک کے 14 صوبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں ہر ایک ”14 سال کی انقلاب کی کہانی“ بیان کرتا ہے۔

نئے قومی نشان کو اپنانے کے بعد عملی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی تبدیلی شامل ہے تاکہ یہ نیا ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔

احمد الشرع نے اپنے خطاب میں دمشق کی قدیم تاریخ کا حوالہ دیا ”کئی دہائیاں پہلے، ایک کہانی کا آغاز ہوا، ایک شہر میں جہاں پہلے انسانوں نے رہائش اختیار کی۔ انہوں نے بڑھ کر نظم و ضبط کی ضرورت کو محسوس کیا، کاشتکاری کی، تخلیق کی، اور دنیا کو اپنا پہلا دارالحکومت دمشق دیا۔“

متعلقہ مضامین

  • شامی صدر نے ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرادیا
  • ووٹر رجسٹریشن مہم، الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز
  • سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ’تھاڈ‘ مکمل طور پر فعال
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • مزید عرب ممالک جلد ابراہم کارڈ کا حصہ بنیں گے ، 5 جنگیں رکوائیں ، نوبیل انعام کا حقدار ہوں ، ٹرمپ کا دعویٰ
  • ۔52 ہزار چالان ،بھاری جرمانے،شناختی کارڈ بلاک کی دھمکیاں ،اہل کراچی کی تذلیل ہے،منعم ظفر خان
  •  کویت:4 اقسام کے ویزوں کیلئے نیا الیکٹرانک نظام متعارف  
  • امریکی امیگریشن ادارے نے گرین کارڈ منسوخ کرنے کی وارننگ جاری کردی
  • 9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان
  • یومِ عاشورہ ؛ نادار کے تمام دفاتر 5 اور 6 جولائی کو بند رہینگے