پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے سال 2023 کے اداکردہ انکم ٹیکس ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2023 میں صرف 82 ہزار روپے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 32 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔

دوسری جانب اسی برس موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 58 لاکھ روپے جبکہ لیگی رہنما حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات 2024 کے نامزدگی فارمز میں سیاستدانوں کے بیان کردہ اعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 2023 میں کل انکم ٹیکس کے طور پر صرف 37 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد رقم ادا کی۔

جبکہ پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 15 لاکھ 70 ہزار روپے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2023 کے مجموعی طور پر انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے تھے۔

مزید پڑھیں:

عام انتخابات 2024 کے نامزدگی فارمز میں سیاستدانوں کے بیان کردہ اعدادوشمار کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے 139,928 روپے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 15 لاکھ روپے اور وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے 2023 کے لیے 356256 روپے کل انکم ٹیکس ادا کیا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر علیم خان نے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے، مسلم لیگ کے موجودہ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے 44 لاکھ روپے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے 2023 میں 15 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

اس نمائندے کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے کاغذات نامزدگی سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نواز شریف نے 2023 میں کل ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد زرعی انکم ٹیکس اور 82 ہزار روپے سے کچھ زائد انکم ٹیکس ادا کیا۔

تین مرتبہ کے سابق وزیر اعظم نے 229313 روپے اور کل انکم ٹیکس کے طور پر 136283 روپے کل زرعی انکم ٹیکس ادا کیا، نواز شریف کی جانب سے 2022 اور 2021 میں ادا کیے جانے والے کل انکم ٹیکس بالترتیب 2121 روپے اور 23,956 روپے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر انکم ٹیکس بلاول بھٹو پیپلز پارٹی عمر ایوب عمران خان قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی مریم نواز مسلم لیگ نواز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر انکم ٹیکس بلاول بھٹو پیپلز پارٹی عمر ایوب قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی مریم نواز مسلم لیگ نواز شریف انکم ٹیکس ادا کیا ہزار روپے سے روپے سے زائد کل انکم ٹیکس قومی اسمبلی نواز شریف لاکھ روپے روپے اور

پڑھیں:

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ،وزیراعظم کی ایف بی آر حکام کی ستائش
  • وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • 31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
  • ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ
  • استنبول مذاکرات:پاک افغان معاہدہ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافہ
  • اسرائیل اور امریکی کمپنیوں کے خفیہ گٹھ جوڑ کی حیران کُن تفصیلات سامنے آگئیں