سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ عمر ایوب جے آئی ٹی میں پیش، علیمہ خان دوبارہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں عمر ایوب جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے جب کہ علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں ہونے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے، جہاں ان سے سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق سوال جواب جاری ہیں۔
عمر ایوب کو بھی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016ء کے سیکشن30کےتحت تشکیل دی گئی ہے، جس کے پاس کیس کے حوالے سے مستندشواہد موجود ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا علیمہ خان جے آئی ٹی عمر ایوب
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔