پی آئی اے پرواز کا پہیہ غائب‘ طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرنا پڑی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ 2025ء ) لاہور میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کے انکشاف پر پائلٹ نے طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرادی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، تاہم طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا جس پر قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 کو لاہور میں ایک پہیے پر ہی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور ہموار لینڈنگ کی کیوں کہ جہاز میں ایسی صورتحال کیلئے گنجائش موجود ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
اس معاملے پر ترجمان قومی ائیر لائن نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 پر لاہور لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ کم تھا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی تاہم ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ طور پر کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے کے باعث پہیہ خراب ہوا۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے طیارے میں بھی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پی آئی اے کا طیارے میں تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس لوٹ آیا، طیارے میں فلائٹ کنٹرول سٹیٹس پیغام کی خرابی سامنے آئی، اس پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو واپس موڑ لیا، تکنیکی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہور میں پی آئی اے
پڑھیں:
سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-14
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں صفائی کا فقدان، گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی مئیر، وزیرِ بلدیات اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی گندگی اور غلاظت سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جبکہ شہریوں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، نالوں کی بندش اور کوڑے کرکٹ کے انبار نے نہ صرف ماحول کو آلودہ کردیا ہے بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز، رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر جمع گندگی سے اٹھنے والی تعفن نے فضا کو ناقابلِ برداشت بنا دیا ہے۔