لاہورکے بعد حسن ابدال اور فتح جھنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)پنجاب میںلاہورکے بعد حسن ابدال اور فتح جھنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب حکومت نے گورنر پنجاب سلیم حیدرخان کی خصوصی کاوش سے حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے موقع پر بتایا کہ حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ فتح جنگ کے روٹ پرالیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کاپسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے۔پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے مل کرکام کرتے رہے گی۔
صوبے کے مفاداور ترقی کیلئے وزیراعلی پنجاب کےساتھ مکمل ہم آہنگی ہے۔یادرہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیاتھا۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر جبکہ طلبہ اور خصوصی افراد مفت سفر کرسکیں گے۔ مریم نواز نے ٹھوکر نیازبیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔بتایاگیا تھا کہ الیکٹرک بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے گئے ہیں، جبکہ خصوصی افراد کیلئے ایک آٹومیٹک ریمپ اورالیکٹرک بسوں کی چارچنگ کیلئے 9 مخصوص چارچنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔الیکٹرک بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہو گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کینال روڈ کا دورہ بھی کیا اور الیکٹرو بس میں سفر بھی کیاتھا۔اس موقع پرگفتگو کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں رشوت اور بدترین کرپشن کی گئی۔ گوگی، پنکی دور میں وزیراعلیٰ ہاوس سے کاروبار کیا جارہا تھا، اگر فسادات کی جگہ ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج ہم بہت آگے ہوتے۔ آج بھی میری کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حسن ابدال اور فتح الیکٹرک بسوں
پڑھیں:
قیدیوں کیلئے خوشخبری، پنجاب بھر میں 90 روزہ سزا معافی کا اعلان
لاہور(اوصاف نیوز)ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی سزا معافی دے دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلان کردہ معافی سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 450 قیدی مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدی فوری طور پر رہا ہو کر عیدالاضحیٰ اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے۔ سزا میں یہ رعایت پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق معافی ان قیدیوں کو دی گئی ہے جنہوں نے جیل میں اچھا کردار دکھایا، اور نادار قیدیوں کے جرمانے مخیر حضرات نے ادا کیے۔ تاہم، یہ معافی مخصوص نوعیت کے قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ سزا میں معافی سے مستثنیٰ جرائم درج ذیل ہیں:
دہشتگردی، فرقہ واریت، جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اور اغوا کے مجرمان،مالی بدعنوانی یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی،گزشتہ ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا پانے والے قیدی
محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ معافی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور غیر مستحق قیدیوں کی فہرستیں الگ جمع کرائی جائیں۔
اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات کا اعلان فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل،فہرست دیکھئے