جنوبی وزیرستان،جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور زمینی آپریشن اور قانون سازی کے ذریعے انتہاپسند سوچ کی مؤثر حوصلہ شکنی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے، قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ پرفخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، فورسز اور انٹیلی جنس ادارے متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر فورسز نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کو فتح کو تسلیم کیا اور فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف متعلقہ اداروں نے مشترکہ کاوشوں سے مؤثر کارروائیاں کیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگ میں بہتری معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ دریں اثنا اسٹیئرنگ کمیٹی کی دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، صادق آباد چوکی حملہ کے شہید 5 اہلکار سپرد خاک
  • بنوں، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں:پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک،3گرفتار
  • بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
  • کیف پر روس کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک
  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • فتنۂ ہندوستان اورفتنۂ خوارج کےخاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،وزیراعظم
  • دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید سپاہی محمد عمران کی آج چوتھی برسی
  • بد قسمتی سے ضم اضلاع میں امن قائم نہیں ہو پایا، علی امین گنڈاپور