رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا،
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام
کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔
ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک ہو، روشنی کی ایک ننھی کرن اندھیرے کا خاتمہ کر دیتی ہے۔
انہوں نے رواں ماہ ہونے والے چاند گرہن اور سورج گرہن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدی کی قوتیں روشنی کو بجھانا چاہتی ہیں لیکن یہ جیت عارضی ہوتی ہے، سورج اور چاند بدی کو شکست دیکر ایک مرتبہ پھر چمکنے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرہن کے موقع پر مالک کی خوشنودی حاصل کی جائے، صدقہ خیرات دیا جائے اور ماضی کے گناہوں کی معافی طلب کرکے اچھا انسان بننے کا عزم کیا جائے۔
ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے مذکورہ فیصلے کو مذہبی ہم آہنگی اور قومی وحدت کے فروغ کی ایک کوشش قرار دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان ہندو کونسل
پڑھیں:
جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
راولپنڈی( آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ پیر کوچھٹی پر تھے ، اس حوالے سے تمام ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔ پیر کو سماعت پر دو اہم گواہان مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا، مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التوا کا شکار ہے اور اب تک 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں۔