پی ایس ایل2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی اور کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 2026 میں منعقد ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں نئے ایونٹس شامل کئے جائیں گے جس میں ٹرافی ٹورنامنٹ شروع ہونے پہلے پاکستان کے ہر بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں کا بھی ٹور کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹ میں مزید رنگ بھرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
40مزیدپڑھیں: ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی،پہلاانعام کتنے کروڑ روپے کا؟جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ نے کہا کہ لیگ میں
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔