بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے، سکھ رہنما
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے، جس میں نئی دہلی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی را پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ چلا رہا ہے۔ اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے، جس میں نئی دہلی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں۔ انہوں نے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ان اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت عالمی سطح پر پرتشدد دباؤ ڈال رہی ہے، اور اس کی خفیہ کارروائیاں خطے کے استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بھارت کی جارحانہ دفاعی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے، جس کے ذریعے وہ خفیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے بھارت پر انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔
پنوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، اور را کی بے قابو سرگرمیاں جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی پر سفارتی اور سیکیورٹی پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا مزید بھارت کی خفیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں سے آنکھیں نہیں چرا سکتی۔ اگر بھارت کو جوابدہ نہ بنایا گیا تو اس کا اگلا حملہ مزید جانیں لے سکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکمت عملی نے کہا کہ بھارت کی انہوں نے کہ بھارت رہا ہے
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان
لاہور(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔ صوبوں میں بیٹھے لوگ وفاق سے نہ بات کریں تو بنیادیں ہل جاتی ہیں، جنگوں یا قتل کے بعد بھی بات چیت سے ہی مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں، پاکستان نے اپنی سفارتی و جنگی برتری دونوں ثابت کیں، پاکستانی انٹیلی جنس کی برتری کو بھی دنیا نے تسلیم کر لیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں پیسے دے کر لوگوں کو خرید کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، پاکستان میں پراکسی کا لبادہ اوڑھ کر بھارتی سرمایہ کاری ہوتی ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن اور جہلم کے اسٹیشن سے بھارتی جاسوس پکڑے، پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پہلگام واقعے کو چار پانچ ماہ ہو گئے، 150 دنوں میں ثبوت نہ دیا تو الزام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔